آپریشن سندور: وزارت داخلہ کی پریس بریفنگ، ’پاکستان کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا‘
خارجہ سیکریٹری وکرم مسری نے کہا، ’’پاکستان کی کارروائیاں ہمیشہ سے اشتعال انگیزی اور کشیدگی کو بڑھانے والی رہی ہیں اور ہندوستان نے ہر بار ان کے مقابلے میں ذمہ دارانہ اور محتاط ردعمل دیا ہے۔‘‘
انہوں نے پاکستان کے فوجی ترجمان کی ان باتوں پر بھی طنز کیا جن میں ہندوستانی عوام کی جانب سے اپنی حکومت پر تنقید کو نشانہ بنایا گیا۔ مسری نے کہا، ’’پاکستانی شاید اس بات سے حیران ہوں کہ ہندوستان میں عوام کھلے عام حکومت پر تنقید کرتے ہیں، مگر یہی ایک فعال جمہوریت کی علامت ہے۔‘‘
ہندوستانی قیادت نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اگر پاکستان کشیدگی کو مزید بڑھانے سے گریز کرے، تو ہندوستان بھی عدم اشتعال کی پالیسی پر قائم رہے گا۔