مہاراشٹر اور گجرات میں سمندری سرحد پر تحفظاتی نظام سخت، ماہی گیروں کے لیے رہنما اصول جاری

مہاراشٹر حکومت نے جمعہ کو پال گھر ساحل کے ماہی گیروں کے لیے ہدایت جاری کرتے ہوئے ان سے ملک کی سمندری سرحد کو محفوظ رکھنے کے لیے مستعد رہنے کی گزارش کی ہے۔ یہ ہدایت ہندوستانی بحریہ کے سینئر افسروں کے ساتھ ساحلی علاقوں کی نگرانی کو بڑھانے کے سلسلے میں ہوئی میٹنگ کے بعد جاری کی گئی۔ ایک افسر نے بتایا کہ ریاستی حکومت یہ یقینی کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ زیادہ تر مچھلی پکڑنے والی کشتیاں ٹرانسپونڈرس سے مزین ہوں تاکہ انہیں ٹریک کیا جا سکے۔
افسروں نے پال گھر ساحل کے پاس دو مقامات کی پہچان کی ہے، جو ممبئی کے شمال میں واقع ہے۔ وہاں ماہی گیر باقاعدگی سے جمع ہوتے ہیں۔ ماہی گیروں سے وہاں جمع نہ ہونے کی گزارش کی گئی ہے۔