پاکستانی گولہ باری سے راج کمار تھاپا کی موت پر محبوبہ مفتی کا گہرے رنج و غم کا اظہار

پاکستانی گولہ باری سے راج کمار تھاپا کی موت پر محبوبہ مفتی کا گہرے رنج و غم کا اظہار

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے راجوری میں پاکستانی گولہ باری سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمار تھاپا کی موت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ’’جنگ ہمیشہ ایک المیہ ہوتی ہے لیکن یہ اس وقت اور بھی دل دہلا دینے والی ہو جاتی ہے جب معصوم شہری بشمول بچوں کو بلاوجہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے‘‘۔

واضح رہے کہ راجوری میں دوران شب پاکستان کی گولہ باری سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمار تھاپا کی موت ہوگئی ہے۔

محبوبہ مفتی نے اس واقعے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ایکس پر پوسٹ میں کہا ’’ سرحد پار سے گولہ باری کی وجہ سے راجوری میں ہمارے ایک بہادر افسر راج کمار تھاپا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے المناک نقصان کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا۔‘‘

انہوں نے کہا ’’جنگ ہمیشہ ایک المیہ ہوتی ہے لیکن یہ اس وقت اور بھی دل دہلا دینے والی ہو جاتی ہے جب معصوم شہری بشمول بچوں کو بلاوجہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔‘‘

ان کا کہنا تھا ’’ انتقامی کارروائی کا یہ چکر پہلے ہی بہت زیادہ قیمتی جانیں ضائع کر چکا ہے اور اس کے ختم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔‘‘

محبوبہ مفتی نے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے روح کے سکون کے لئے دعا کی۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے