پاکستان کے میزائل حملے، متعدد بھارتی ایئرپورٹس بند، کشمیر میں ایڈیشنل کمشنر ہلاک

پاکستان کے میزائل حملے، متعدد بھارتی ایئرپورٹس بند، کشمیر میں ایڈیشنل کمشنر ہلاک

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے متعدد مقامات پر میزائل حملے کئے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی وزارت شہری ہوا بازی نے ملک کے 32 ہوائی اڈوں کو بند کردیا ہے جن میں شملہ، پٹھان کوٹ، جموں اور سری نگر کے اہم اڈے بھی شامل ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ کشمیر کے مختلف اضلاع میں دھماکے ہوئے ہیں۔ ضلع راجوری میں پاکستانی میزائل گرنے سے ایڈیشنل کمشنر راج کمار تھاپا ہلاک ہوگیا ہے۔

وزیر اعلی عمر عبداللہ نے ایڈیشنل کمشنر کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے