راولپنڈی اور لاہور میں زوردار دھماکوں اور فائرنگ کی اطلاعات

راولپنڈی اور لاہور میں زوردار دھماکوں اور فائرنگ کی اطلاعات

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دھماکوں کی آوازیں نور خان ایئربیس کے قریب سنی گئیں جس کے بعد علاقے میں سائرن بجنا شروع ہوگئے اور شہریوں نے رضاکارانہ طور پر لائٹس بند کر دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ادھر لاہور میں بھی بیدیاں روڈ اور ڈی ایچ اے کے قریب زوردار دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق نور پور گاؤں کے آس پاس دھماکوں کی شدت محسوس کی گئی۔

 سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے سرحدی علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہے اور ممکنہ طور پر یہ واقعات دشمن ملک کی اشتعال انگیزی کا نتیجہ ہو سکتے ہیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے