یمن کا بن گورین ہوائی اڈے پر حملہ، صیہونی پناہ گاہوں میں جا چھپے

یمن کا بن گورین ہوائی اڈے پر حملہ،  صیہونی پناہ گاہوں میں جا چھپے

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اسرائیلی رژیم کے بن گورین ہوائی اڈے پر ملک کے کامیاب بیلسٹک میزائل حملے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یمنی فورسز نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں اسرائیلی رژیم کے ہوائی اڈے کو ہائپر سونک بیلسٹک میزائل جب کہ تل ابیب کو ہائی ٹیک ڈرون سے نشانہ بنایا۔ 

یحیی سریع نے مزید کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے میزائل کامیابی سے اپنے ہدف پر جا لگا اور دشمن کا فضائی دفاعی نظام اسے روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہا جس کی وجہ سے لاکھوں قابض صہیونی پناہ گاہوں کی طرف بھاگے اور ایئرپورٹ کی پروازیں ایک گھنٹے کے لئے معطل ہوگئیں۔

 انہوں نے واضح کیا کہ غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خاتمے تک غاصب رژیم کے خلاف بحری اور فضائی حملے جاری رہیں گے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے