مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا: "ٹرمپ طاقت کے ذریعے امن پر یقین رکھتے ہیں اور ان کا بنیادی عقیدہ ہے کہ ضروری نہیں کہ جنگ ہمیشہ ہمارے مفاد میں ہو۔”
انہوں نے واضح کیا: "چونکہ طاقت ہمیشہ موثر نہیں ہوتی، ٹرمپ ہر بار بات چیت اور سفارت کاری کی کوشش کرتے ہیں۔”
ٹرمپ کے خصوصی ایلچی نے کہا: "میں حقیقی معنوں میں ایران کے ساتھ تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش پر یقین رکھتا ہوں، اور یہ حل کسی بھی دوسرے متبادل سے زیادہ پائیدار ہے۔”
انہوں نے مزید کہا: اگر ہم ایران کو جوہری افزودگی کو ترک کرنے پر راضی کرتے ہیں تو ہم ایک مستقل صورت حال کو یقینی بنائیں گے جس میں وہ جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔
وٹکاف نے دعوی کیا: ایرانیوں نے جوہری بم نہ رکھنے پر اتفاق کیا ہے اور ہم نے واضح کر دیا کہ ان کے پاس ایٹمی بم نہیں ہو سکتا اور انہوں نے تصدیق کی کہ وہ ایٹمی بم نہیں رکھنا چاہتے۔”
انہوں نے کہا: ایران کے ساتھ ہمارے مذاکرات فی الحال جوہری مسئلے تک محدود ہیں۔ ہم دیگر مسائل کو شامل کرکے جوہری مذاکرات میں خلل نہیں ڈالنا چاہتے کیونکہ یہ ہمارے لیے ایک اہم مسئلہ ہے۔”