تروپتی کی سیکوریٹی میں اضافہ

تروپتی کی سیکوریٹی میں اضافہ

تروپتی (آئی اے این ایس) ہند۔ پاک سرحد پر بڑھتی کشیدگی کے ضمن میں یہاں قریب تروملا ہلز پر واقع مشہور سری وینکٹیشورا مندر کی سیکوریٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

پولیس اور تروملا تروپتی دیواستھانم (ٹی ٹی ڈی) جو اس مندر کے امور کی دیکھ بھال کرنے کا مجاز ہے، نے احتیاطی اقدامات کے تحت مندر کی سیکوریٹی بڑھادی ہے۔ تروپتی کے ایس پی ہرش وردھن راجو نے ضلعی عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا۔

آرگنائزیشن فار کاونٹر ٹریرسٹس آپریشن (آکٹو پس،OCTOPUS) جو ایک ایلائٹ فورس ہے اور اس کے ذمہ تروملا مندر کی سیکوریٹی ہے۔ دیگر سیکوریٹی اہلکاروں، کے ساتھ مل کر مندر کے اطراف تلاشی مہم شروع کرے گی۔ حکام نے کہا کہ مندر کے احاطہ میں انتہائی چوکسی اختیار کی گئی۔

ٹی ٹی ڈی کے سیکورٹی اور ویجلینس ونگس کے ساتھ مل کر پولیس، سیکوریٹی کے اضافی اقدامات کرے گی۔ تروپتی ٹاؤن اور مندر کی طرف جانے والے گھاٹ سڑکوں پر بھی سیکوریٹی سخت کردی گئی۔ تروپتی سے مندر کی طرف سفر کرنے والے بھکتوں کی گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔

تروپتی میں الیپری چیک پوائنٹ پر آر ٹی سی بسوں کے بشمول دیگر تمام گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔ سیکوریٹی عملہ، بھکتوں کے سامان کی بھی تلاشی لے رہا ہے۔ مندر کی طرف پیدل جانے والوں پر بھی کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔

بھکت، مندر کے لئے الیپری میٹو اور سری واری میٹو کا استعمال کرتے ہیں جہاں پولیس اور سیکوریٹی جوان ان بھکتوں کے سامان کی تلاشی لے رہے ہیں۔ کشمیر کے پہلگام میں 22اپریل کو پیش آئے دہشت گردانہ حملہ کے بعدپولیس اور ٹی ٹی ڈی نے مندر کی سیکوریٹی سخت کردی۔

آکٹو پس، پولیس، ٹی ٹی ڈی ویجلینس اور دیگر نے 2مئی کو یہاں تمثیلی مشق کی تھی جس کا مقصد تروپتی کی مندر میں کسی دہشت گرد کے داخلہ کو روکنا تھا۔ ملک کی سب سے امیر مندر سری وینکٹیشورا مندر تروپتی میں یومیہ 70ہزار سے 80ہزار کے قریب بھکت درشن کیلئے آتے ہیں۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے