تمام اہل صحافیوں کو اندرماں امکنہ کی فراہمی: وزیر سرینواس ریڈی

تمام اہل صحافیوں کو اندرماں امکنہ کی فراہمی: وزیر سرینواس ریڈی

حیدرآباد (این ایس ایس) ریاستی وزیرریونیو، ہاوزنگ، اطلاعات و تعلقات عامہ پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے اعلان کیا کہ تمام اہل صحافیوں کو اندرماں مکانات فراہم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اندرماں مکانات کی فراہمی میں دیہی علاقوں کے معاشی طور پر کمزور صحافیوں اور ایسے جرنلسٹوں کے افراد خاندان کو جنہوں نے صحافتی سرگرمیوں کو انجام دیتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہوئے ہیں، کو ترجیحی دی جائے گی۔

شہر حیدرآباد کے نامپلی علاقہ میں پریس اکیڈیمی میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے آج یہ بات کہی۔ وزیر پی سرینواس ریڈی نے ایسے صحافیوں کے افراد خاندان میں جنہوں نے فرائض کے دوران فوت ہوچکے ہیں۔ یا ناسازی صحت کے سبب کام کرنے سے قاصر ہیں، امدادی رقم سے چیکس تقیسم کئے۔ انہوں نے تمام اضلاع میں حلقہ اسمبلی تا منڈل سطح پر صحافیوں کی ترقی اور ان کی مدد کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو شیئر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پریس اکیڈیمی کی عمارتوں کے کام جو پیشرو بی آ رایس حکومت میں زیر التواء تھے،انہیں مکمل کیا جائے گا۔ مرمت کے بعد رواں ماہ کے اختتام تک ان عمارتوں کا افتتاح کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے الاٹ کردہ فنڈس 42کروڑ روپے کو فکسڈ ڈپازٹ کراتے ہوئے ان رقومات کو استعمال کرنے کا منصوبہ ہے۔

اس فکسڈ ڈپازٹ سے حاصل ہونے والے سود پر جرنلسٹوں کی بہبود کے کام انجام دئیے جائیں گے۔ وزیر نے مزید کہا کہ597 متوفی صحافیوں کے افراد خاندان میں یکمشت فی کس ایک لاکھ روپے کی امداد فراہم کی گئی اور ان خاندانوں کو 5سال تک فی کس3ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

مزید براں متوفی صحافیوں کے بچوں کو جواول تا دہم جماعت میں پڑھتے ہیں، کو فی کس ماہانہ ایک ہزار روپے بطور ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی۔ زیادہ سے زیادہ دو بچے استفادہ کے لئے اہل رہیں گے۔ اس فنڈ سے اب تک صحافیوں کے خاندانوں کو8.98 کروڑ روپے کی امداد دی جاچکی ہے۔ اس موقع پر کھمم کے ایم پی، آر رگھورام ریڈی، پریس اکیڈیمی کے چیرمین کے سرینواس ریڈی، کمشنر آئی اینڈ پی آر ونئے کرشنا ریڈی اور دیگر موجود تھے۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے