’آپریشن سندور‘ کے بعد کرنل صوفیہ قریشی پر پورا ملک کر رہا فخر، بہو کی تعریف میں سسر کا جذباتی بیان آیا سامنے

’آپریشن سندور‘ کے بعد کرنل صوفیہ قریشی پر پورا ملک کر رہا فخر، بہو کی تعریف میں سسر کا جذباتی بیان آیا سامنے

کرنل صوفیہ کے سسر غوث باغ واڑی کرناٹک کے بیلگاوی ضلع واقع کونور گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میری بہو نے مجھے فخر کا موقع میسر کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پریس بریفنگ کرتی ہوئی کرنل صوفیہ قریشی، ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>پریس بریفنگ کرتی ہوئی کرنل صوفیہ قریشی، ویڈیو گریب</p></div>

پریس بریفنگ کرتی ہوئی کرنل صوفیہ قریشی، ویڈیو گریب

user

جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو دہشت گردوں نے 26 بے قصوروں کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ اس دہشت گردانہ حملہ کے بعد ہی ہندوستانی باشندوں میں کافی غصہ تھا۔ ’آپریشن سندور‘ چلا کر ہندوستانی فوج نے 7 اور 8 مئی کی شب پاکستان اور پاکستان مقبوضہ کشمیر میں واقع دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں پر سخت کارروائی کی۔ اس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کرنل صوفیہ قریشی سامنے آئیں، جنھوں نے ’آپریشن سندور‘ کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ اس کے بعد کرنل صوفیہ پر پورا ملک فخر محسوس کر رہا ہے۔ اب ان کے سسر غوث باغ واڑی کا جذباتی بیان سامنے آیا ہے، جس میں وہ اپنی بہو کی تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

کرنل صوفیہ کے سسر غوث باغ واڑی کرناٹک کے بیلگاوی ضلع واقع کونور گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میری بہو نے مجھے فخر کا موقع میسر کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ تقریباً 6 ماہ قبل وہ گاؤں آئی تھی۔ اب ’آپریشن سندور‘ کی میڈیا بریفنگ کے بعد سے ہی گاؤں کے لوگ مجھے مل کر مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے