ہندوستانی افواج کو سلام! کانگریس نے ملک گیر سطح پر نکالی ’جئے ہند یاترا‘، دیکھیں تصویری جھلکیاں

کانگریس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کو پناہ دینے والے پاکستان کو ہندوستانی فوج زوردار سبق سکھا رہی ہے۔ ہندوستان کے وقار پر جو حملہ کیا گیا ہے، اس کا بدلہ ہندوستانی فوج لے کر رہے گی۔


پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کا جواب ہندوستانی فوج نے ’آپریشن سندور‘ کے ذریعہ لے لیا ہے۔ لیکن اس کامیاب آپریشن کے بعد پاکستان کی بوکھلاہٹ بہت بڑھ گئی ہے اور اس نے ہندوستانی علاقوں پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ شروع کر دیا ہے۔ حالانکہ ہندوستانی فوج نے بیشتر میزائلوں اور ڈرونز کو تباہ کر کے پاکستان کی ناپاک حرکت کو ناکام بنا دیا ہے۔ ساتھ ہی ہندوستانی مسلح افواج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کو سخت چوٹ پہنچائی ہے۔
ہندوستانی مسلح افواج کی بہادری اور ہمت کو دیکھتے ہوئے کانگریس نے آج ملک گیر سطح پر ’جئے ہند یاترا‘ نکالی، جس میں جانبازوں کو سلام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ہر قدم پر ان کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ کانگریس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’ہندوستانی فوج نے دہشت گردی کو فروغ دینے والے پاکستان کو سخت جواب دینا شروع کر دیا ہے۔ کانگریس کا ایک ایک کارکن فوج کے ساتھ ہے۔ ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قوت پر مکمل بھروسہ ہے، وہ دشمنوں کو منھ توڑ جواب دے کر دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ہی رہیں گے۔‘‘
کانگریس نے راجدھانی دہلی، اتر پردیش، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، راجستھان، گوا سمیت کئی ریاستوں میں ’جئے ہند یاترا‘ نکالی اور بینر و پوسٹر کے ذریعہ ہندوستانی مسلح افواج کا حوصلہ بڑھایا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی کانگریس نے تصویروں و ویڈیوز شیئر کر حوصلہ بخش پیغامات لکھے، جنھیں ہزاروں کی تعداد میں دیگر صارفین نے شیئر بھی کیے۔ ایک پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ’’دہشت گردی اور دہشت گردوں کو پناہ دینے والے پاکستان کو ہندوستانی فوج زوردار سبق سکھا رہی ہے۔ ہندوستان کے وقار پر جو حملہ کیا گیا ہے، اس کا بدلہ ہندوستانی فوج لے کر رہے گی، اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دے گی۔‘‘ کانگریس نے دہشت گردی اور پاکستان کے خلاف جنگ میں ہندوستانی افواج کو ہر قدم پر حمایت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ آج مختلف ریاستوں میں نکالی گئی ’جئے ہند یاترا‘ میں صاف طور پر دیکھنے کو ملا۔ ذیل میں پیش ہیں کچھ ریاستوں میں نکالی گئی یاترا کی تصویری جھلکیاں:
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔