پاکستان کو ایک اور دھکا

پاکستان کو ایک اور دھکا

نئی دہلی (آئی اے این ایس) پاکستان کو ایک بڑا دھکا پہنچا ہے۔ ورلڈ بینک نے جمعہ کے دن واضح کردیا کہ سندھ طاس معاہدہ سے جڑے معاملات کی یکسوئی میں اس کا کوئی رول نہیں ہے۔

ہندوستان نے پہلگام دہشت گرد حملہ کے بعد یہ معاہدہ معطل کردیا تھا۔ و رلڈ بینک کے سربراہ اجئے بانگہ کے پیام میں جسے حکومت ِ ہند نے شیئر کیا کہا گیا کہ ہمارا رول سہولت کار سے زیادہ کا نہیں ہے۔

میڈیا میں قیاس لگایا جارہا تھا کہ ورلڈ بینک کیا کرے گا‘کیسے مسئلہ حل کرے گا لیکن ساری قیاس آرائیاں دم توڑگئیں۔ ورلڈ بینک سربراہ نے کہہ دیا کہ بینک کا رول محض ایک سہولت کار کا ہے۔ پاکستان کا دعویٰ ہے کہ وہ قانونی کارروائی کی تیاری کررہا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی اعلان کرچکے ہیں کہ ”بھارت کے حق کا پانی‘ بھارت کے حق میں بہے گا“۔ 1960 میں طئے پائے سندھ طاس معاہدہ کے مطابق 6دریاؤں سندھ‘ جہلم‘ چناب راوی‘ بیاس اور ستلج کا پانی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تقسیم ہوتا ہے۔

ان دریاؤں کا پانی پاکستان کی زرعی زمینوں کو سیراب کرنے اور فصل پیداوار بڑھانے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔

اسی ودران ورلڈ بینک سربراہ اجئے بانگہ نے جو ہندوستان کے دورہ پر ہیں‘ جمعرات کے دن وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ انہوں نے انہیں تیقن دیا کہ ورلڈ بینک پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے بیچ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے ہندوستان کے فیصلہ میں مداخلت نہیں کرے گا۔ عالمی بینک کے سربراہ نے دہلی میں وزیر فینانس نرملا سیتارمن سے بھی ملاقات کی۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے