جئے پور (پی ٹی آئی) راجستھان کے ضلع جیسلمیر کے کشن گھاٹ علاقہ میں جمعہ کی صبح ایک بم جیسی شئے پائی گئی۔ پولیس اور فضائیہ فوری حرکت میں آگئیں۔
پولیس کے بموجب جوگیوں کی بستی میں ایک نرسری کے قریب یہ شئے پائی گئی۔ احتیاطی اقدام کے طورپر علاقہ کو گھیر لیا گیا۔
ایس ایچ او کوتوالی پریم دان نے کہا کہ یہ بم نما شئے لگتی ہے۔ پاکستان نے جمعرات کی رات 10:30 بجے کے آس پاس جیسلمیر پر ڈرون حملہ کیا تھا۔
یہ شئے ڈرون کے پرزہ جیسی لگتی ہے۔ کل رات راجستھان کے مغربی اضلاع میں جو پاکستان کی سرحد کے قریب واقع ہیں‘ دھماکوں کی زوردار آواز کے بعد بلیک آؤٹ کردیا گیا تھا۔