شمس آباد ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی

شمس آباد ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی

حیدرآباد: حیدرآباد کے قریب واقع شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو جمعہ کے روز ایک بم کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی، جس سے سنسنی پھیل گئی۔ یہ ای میل ایئرپورٹ کے ایڈمنسٹریٹو ونگ کے آفیشل اکاؤنٹ پر آئی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایئرپورٹ کے اندر بم نصب کیے گئے ہیں جو کسی بھی وقت پھٹ سکتے ہیں۔

ای میل میں بھیجنے والے نے خود کو "ٹیرر سلیپر سیل” کا رکن ظاہر کرتے ہوئے شدید نتائج کی دھمکی دی۔ اس اطلاع کے بعد ایئرپورٹ حکام فوری حرکت میں آ گئے۔ سی آئی ایس ایف، مقامی پولیس، بم اسکواڈ اور خفیہ اداروں کی ٹیموں نے ایئرپورٹ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں وسیع تلاشی مہم شروع کی۔

متعدد گھنٹوں کی تلاشی کے بعد حکام نے اعلان کیا کہ ایئرپورٹ میں کوئی بم یا مشکوک چیز نہیں ملی، جس کے بعد عملے اور مسافروں نے سکون کا سانس لیا۔

حکام نے بتایا کہ سی آئی ایس ایف فورسز کی نگرانی میں شمس آباد ایئرپورٹ کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ سیکیورٹی ایجنسیز کی مشترکہ کوآرڈینیشن سے پورے ایئرپورٹ پر نگرانی کی جا رہی ہے۔ ایئرپورٹ کے اطراف نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

پولیس اور ایئرپورٹ انتظامیہ نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی شرارت یا خطرے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر تیار ہیں اور صورتحال قابو میں ہے۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے