IPL 2025: ٹورنامنٹ مزید کھیلا جائے گا یا نہیں، بی سی سی آئی سیکرٹری نے دی جانکاری

IPL 2025: ٹورنامنٹ مزید کھیلا جائے گا یا نہیں، بی سی سی آئی سیکرٹری نے دی جانکاری

نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ 2025 میں دہلی کیپٹلز اور پنجاب کنگز کے درمیان جمعرات کو دھرم شالہ میں کھیلا جانے والا میچ منسوخ کر دیا گیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث شائقین پریشان ہیں کہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز ہوں گے یا نہیں۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری دیوجیت سائکیا نے اس معاملے کی جانکاری دی ہے۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری دیوجیت سائکیا نے 8 مئی کو پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کو منسوخ کرنے کے بارے میں بات کی۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے کہا، ہر چیز کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ہم نے دہلی اور پنجاب کے درمیان ہونے والے میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پڑوسی ملک پاکستان حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہمارے لیے ہندوستانی اور غیر ملکی کھلاڑیوں، تماشائیوں اور معاون عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ ہم وہ سب کریں گے جو ملک کے مفاد میں ہو گا۔ ہم پوری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس کے مطابق کوئی بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق، بی سی سی آئی کے سکریٹری نے کہا، کوئی ہنگامی میٹنگ نہیں ہو رہی ہے۔ ہم مختلف جگہوں پر ہیں اور واحد تشویش دھرم شالہ میچ تھی، جسے ہم نے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ افواہوں کو پھیلانے سے گریز کریں۔

Rohit Sharma: روہت شرما مالی لحاظ سے بھی ایک نمایاں شخصیت ہیں


Rohit Sharma: روہت شرما مالی لحاظ سے بھی ایک نمایاں شخصیت ہیں

آئی پی ایل کے چیئرمین ارون دھومل نے پی ٹی آئی کو بتایا، ہم موجودہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہمارے سامنے کی صورتحال مسلسل بدل رہی ہے۔ حکومت کی طرف سے ہمیں کسی قسم کی ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ ظاہر ہے کہ مستقبل میں کوئی بھی فیصلہ تمام چیزوں کو ذہن میں رکھ کر ہی کیا جائے گا۔ جمعہ کو ہونے والا میچ فی الحال شیڈول کے مطابق کھیلا جا رہا ہے۔

نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے