ممبئی: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مسلسل بڑھتے ہوئے تناؤ سے خوفزدہ سرمایہ کاروں کے ہمہ گیر فروخت کے دباؤ کی وجہ سے آج شیئر بازار میں زبردست گراوٹ رہی۔
بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 882 پوائنٹس گر کر 80 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 79,452.44 پوائنٹس اورنیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 289.20 پوائنٹس پھسل کر 24 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 23984.60 کاروبار کررہا ہے۔
کاروبار کے آغاز میں سینسیکس 1366 پوائنٹس کی زبردست گراوٹ کے ساتھ 78,968.34 پوائنٹس پر کھلا اور تادم تحریر یہ 80,032.93 پوائنٹس کی بلندی جبکہ 78,968.34 پوائنٹس کی نچلی سطح پر رہا۔
اسی طرح نفٹی بھی 338 پوائنٹس کم ہوکر 23,935.75 پوائنٹس پر کھلا اور سیشن کے دوران 24,164.25 پوائنٹس کی بلند ترین سطح جبکہ 23,935.75 پوائنٹس کی نچلی سطح پر رہا۔