ہندوستان نے پاک فضائیہ کے حملے کو ناکام بنا دیا، وزارت دفاع نے کی تصدیق

ہندوستان نے پاک فضائیہ کے حملے کو ناکام بنا دیا، وزارت دفاع نے کی تصدیق

ہندوستانی وزارت دفاع نے بیان میں کہا ہے کہ جموں، پٹھان کوٹ اور ادھم پور میں فوجی مراکز کو جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ پاکستانی ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنایا جن کو ناکام بنا دیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اےاین ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اےاین ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اےاین ایس

user

جموں و کشمیر، پنجاب اور راجستھان میں پاکستان کے متعدد میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کے بعد، ہندوستان نے جمعرات کی رات دیر گئے اسلام آباد کے ساتھ ساتھ لاہور، سیالکوٹ اور کراچی کو نشانہ بنا کر جوابی کارروائی کی۔ ہندوستانی ریاستوں کے کئی شہروں پر پاکستان کی جانب سے بلا اشتعال میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد سری نگر، جموں و کشمیر کے جموں اور راجوری، پنجاب کے امرتسر، پٹھانکوٹ اور جالندھر، راجستھان کے جودھ پور اور جیسلمیر، گجرات کے بھج اور دیگر بڑے سرحدی شہروں میں بلیک آؤٹ نافذ کر دیا گیا۔

ہندوستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا، ‘جموں، پٹھان کوٹ اور ادھم پور میں فوجی اسٹیشنوں کو جموں اور کشمیر میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ پاکستانی ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ خطرات کو معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (SOPs) کا استعمال کرتے ہوئے فوری طور پر بے اثر کر دیا گیا۔ ان حملوں میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ہندوستان اپنی خودمختاری کے تحفظ اور اپنے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ہندوستان کے S-400 فضائی دفاعی نظام نے جمعرات کی شام ستواری، سامبا، آر ایس پورہ اور ارنیا کے آسمانوں میں آٹھ پاکستانی میزائلوں کو کامیابی سے تباہ کر دیا۔ 22 اپریل کو پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد، ہندوستان نے آپریشن سندور کرکے جوابی کارروائی کی، جس کے تحت ہندوستانی فوج نے ایک فضائی حملے میں پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں واقع جیش، لشکر اور حزب المجاہدین کے نو دہشت گرد کیمپوں کو تباہ کردیا۔ اس سے بوکھلا  کر پاکستان نے جمعرات کی شام جموں و کشمیر، پنجاب اور راجستھان میں مختلف مقامات پر ڈرونز اور میزائلوں سے ہندوستانی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

ہندوستانی  فضائیہ نے روس سے خریدے گئے S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو سرحدی ریاستوں میں فعال کردیا، جس کے نتیجے میں پاکستان کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل اور ڈرون فضا میں ہی تباہ ہوگئے۔ دفاعی ذرائع نے کہا، "ہم اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے اسی طرح کے حملے کرنے کے امکان سے پہلے ہی آگاہ تھے۔ ہم پاکستانی فضائی حملوں کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیار تھے۔ اب تک ہمارے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے آٹھ پروجیکٹائل، زیادہ تر زمین سے سطح پر مار کرنے والے میزائلوں کو مار گرایا جا چکا ہے۔” بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے زمینی گشت کو تیز کر دیا ہے اور ڈرون مخالف نظام بھی فعال ہے۔(بشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے