مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، بیلجئیم کے وزیر خارجہ ماکسیم پروو نے غزہ کی تازہ صورتحال پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے ناقابل قبول اور رسوائی کا باعث قرار دیا ہے۔
انہوں نے یورپی یونین اور عالمی برادری سے اسرائیل کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین اور بین الاقوامی برادری کو غزہ میں جاری مظالم کے خلاف بیدار ہونا چاہیے اور عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔
انہوں نے خاص طور پر غزہ کو انسانی امداد، خوراک اور بجلی کی فراہمی روکنے پر اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ رویہ ہرگز قابل قبول نہیں۔
وزیر خارجہ بلجیم نے کہا کہ ہمیں غزہ کے بارے میں ایک متحد، مضبوط اور واضح مؤقف اختیار کرنا ہوگا تاکہ مظلوم فلسطینی عوام کی مدد کی جاسکے۔