الجولانی اور صہیونی حکومت کے درمیان مذاکرات کا انکشاف

الجولانی اور صہیونی حکومت کے درمیان مذاکرات کا انکشاف

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شام پر قابض تکفیری گروہ تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں، جن کا مقصد دونوں فریقوں کے درمیان کشیدگی میں کمی لانا ہے۔

الجولانی نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ یہ مذاکرات بعض ثالثوں کے ذریعے انجام پارہے ہیں، تاہم انہوں نے ان ثالثوں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات رکھتے ہیں، تاکہ وہ تل ابیب کو شام کی فضائی خودمختاری کی خلاف ورزی اور حملے روکنے پر مجبور کریں۔

یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب حالیہ ہفتوں کے دوران اسرائیل نے شام میں اپنے فضائی حملے تیز کر دیے ہیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے