صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کی درخواست کی/امریکہ اسرائیل کی حمایت سے پیچھے ہٹ رہا ہے، یمنی رہنما

صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کی درخواست کی/امریکہ اسرائیل کی حمایت سے پیچھے ہٹ رہا ہے، یمنی رہنما

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، انصاراللہ یمن کے اعلی رہنما نصرالدین عامر نے امریکہ اور یمن کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن نے یمن کی جنگ میں شکست کھانے کے بعد اسرائیل کی حمایت سے عقب نشینی کی ہے۔

عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جنگِ یمن میں ناکامی کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی پشت پناہی سے کنارہ کشی کرے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ صدر ٹرمپ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں کی حفاظت سے پیچھے ہٹ جائے، لیکن ہم غزہ کی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔

عامر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ انصاراللہ کی مزاحمتی حکمت عملی نے تل ابیب کو غزہ پر جارحیت روکنے پر مجبور کیا۔ یمنی فوج کسی اسرائیلی جہاز کو بحیرہ احمر سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

جنگ بندی سے متعلق انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے ہمیں پیغام بھیجا اور جنگ بندی کی درخواست کی۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے