شکست کے بعد فارم ہوز میں پڑے رہ کر حکومت کیخلاف زہرپھیلانے چندرشیکھرراو پر بھٹی وکرامارکا کا الزام

شکست کے بعد فارم ہوز میں پڑے رہ کر حکومت کیخلاف زہرپھیلانے چندرشیکھرراو پر بھٹی وکرامارکا کا الزام

حیدرآباد: تلنگانہ کے نائب وزیراعلی ملوبھٹی وکرامارکا نے سابق وزیراعلی وبی آرایس سربراہ کے چندرشیکھرراو پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی شکست کے بعد فارم ہوزمیں پڑے رہ کر حکومت کے خلاف زہر پھیلایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالیشورم کے ناکام پراجکٹ میں 100کروڑ روپے ضائع کئے گئے۔

انہوں نے کھمم ضلع کے رگھوناتھ پالم منڈل میں میڈیکل کالج کی سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ غریبوں کی حکومت ہے، نہ کہ جاگیرداروں کی پارٹی جو اپنی ذاتی مفادات کے لئے کام کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 8 نئے کالجوں کے لئے نئی عمارتیں تعمیر کررہے ہیں اور تعلیم و صحت کے شعبہ میں بڑے پیمانہ پررقم خرچ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ وہ تلنگانہ کیلئے پیدا ہوئے جو تلنگانہ کے نام پر ہزاروں کروڑ روپے لوٹ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے 10 لاکھ روپے تک کا علاج فراہم کیا ہے جبکہ بی آرایس کے دور میں صحت کی اسکیم مکمل طور پر بند کر دی گئی تھی۔

چندرشیکھرراو نے 10 سال تک اقامتی اسکولوں کو نظر انداز کیا۔ ہم نے ایک ہی مرتبہ کسانوں کی 22,000 کروڑ روپے کی قرض معافی کی ہے، اور 200 یونٹ تک مفت بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چندرشیکھرراو نے 10 سال میں کبھی بھی ایک بھی روزگار فراہم نہیں کیا، لیکن ہم نے روزگار فراہم کیا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ کانگریس حکومت بی آرایس کی طرح فضول خرچ نہیں کرتی۔

ہم مہینہ کی پہلی تاریخ کو ہی ملازمین کی تنخواہیں دیتے ہیں، اور جلد ہی ہم ملازمین کے دیگر ضروریات کو بھی پورا کریں گے۔انہوں نے ریمارک کیا کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے بیانات کو غلط رنگ دے کر عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے