تلنگانہ کے عازمینِ حج کے اعزاز میں جامعۃ المؤمنات میں روح پرور تقریب

تلنگانہ کے عازمینِ حج کے اعزاز میں جامعۃ المؤمنات میں روح پرور تقریب

حیدرآباد: ریاستِ تلنگانہ سے روانہ ہونے والے عازمینِ حج کے اعزاز میں ایک پرتکلف تہنیتی تقریب جامعۃ المؤمنات مغلپورہ، حیدرآباد کے احاطے میں منعقد ہوئی۔ اس بابرکت محفل کی صدارت جامعۃ المؤمنات کے بانی و ڈائریکٹر، مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد مستان علی قادری نے فرمائی۔

اس پرنور تقریب میں ممتاز دینی و تعلیمی شخصیات نے شرکت کی، جن میں مولانا پروفیسر ڈاکٹر الشاہ محمد ذوالفقار محی الدین صدیقی (محکمۂ اعلیٰ تعلیمات، حکومتِ تلنگانہ)، مولانا سید سیف الدین قادری (سکریٹری)، مولانا حافظ محمد شفاء اللہ عمّان، مولانا قاضی محمد نور الدین، جناب سید مدنی پاشاہ صوفیانی، اور جناب عبدالقادر (ڈائریکٹر ایس ایس نیوز و شعبۂ صحافت) شامل تھے۔ اس کے علاوہ، خواتین عازمینِ حج بھی اس تقریب میں شامل ہوئیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری (خطیب و امام، تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤس، نامپلی) نے فرمایا کہ:
"حج ایک عظیم عبادت ہے اور اسلام کا اہم رکن ہے۔ اللہ تعالیٰ کے گھر کا حج ہر اُس مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے جو اس کی استطاعت رکھتا ہو۔”
انہوں نے حضرت ابوہریرہؓ کی روایت پیش کی کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"حاجی اللہ کے معزز مہمان ہوتے ہیں۔ اگر وہ دعا کریں تو اللہ قبول فرماتا ہے، اگر مغفرت طلب کریں تو اللہ ان کے گناہ بخش دیتا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ حج اتحادِ امت اور اسلامی اخوت کا عظیم مظاہرہ ہے، جہاں ہر رنگ، نسل، زبان، اور قومیت کے مسلمان ایک ہی لباس میں ملبوس ہوکر وحدت و مساوات کا عملی مظاہرہ کرتے ہیں۔

اس موقع پر جامعۃ المؤمنات کی پرنسپل و شیخ الحدیث مفتیہ ڈاکٹر حافظہ رضوانہ زرین نے خواتین عازمینِ حج کی شال پوشی و گلپوشی انجام دی، جب کہ مرد عازمینِ حج کو مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے شال اور گلدستے پیش کیے۔ مفتی محمد عبد الواسع اور مفتی عبد الرحیم قادری، حافظ محمد عبد المطلب نے مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

جامعہ کی طالبات نے حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں نعتیہ گلہائے عقیدت پیش کرکے روح پرور ماحول قائم کیا۔ تقریب نہایت پُر وقار انداز میں اختتام پذیر ہوئی۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے