حیدرآباد: آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم کے مدھوراواڑہ سب رجسٹرار دفتر میں خود کو اے سی بی کا عہدیدارظاہر کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
اطلاعات کے مطابق ملزم دفتر پہنچ کر عملہ کو دھمکانے لگا کہ وہ اے سی بی کا عہدیدارہے اور دفتر پر جلد ہی چھاپہ مارا جائے گا۔
اس نے سب رجسٹرار سے کہا کہ اگر وہ 5 لاکھ روپے دے دیں تو وہ اے سی بی کا چھاپہ رکوا سکتا ہے تاہم، سب رجسٹرار کو ملزم کے رویہ پر شک ہوا اور انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا اور جانچ شروع کردی۔