پرانا شہرحیدرآباد میں 55 سالہ خاتون کا بہیمانہ قتل، لاش کو نذرآتش کردیاگیا

پرانا شہرحیدرآباد میں 55 سالہ خاتون کا بہیمانہ قتل، لاش کو نذرآتش کردیاگیا

حیدرآباد: پرانا شہرحیدرآباد کے چندرائن گٹہ اندرا نگر میں کل شب نامعلوم افراد نے ایک 55 سالہ خاتون کو بے دردی سے قتل کر کے لاش کو نذرآتش کردیا۔

مقتولہ مزدوری کرتی تھی اور اندرا نگر، چندرائن گٹہ میں مقیم تھی۔

نصف شب مقامی افرادنے خاتون کے کمرے سے آگ کے شعلے اٹھتے دیکھے اور فوراً پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس جب موقع پر پہنچی تو خاتون کی لاش کمرے میں پائی گئی اور اس کا گلا تیز دھار چاقو سے کاٹا گیا تھا۔ قاتلوں نے جرم کو چھپانے قتل کے بعد نذرآتش کردیا۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے