اےپی: شرابی شوہر نے بیوی کا قتل کردیا

اےپی: شرابی شوہر نے بیوی کا قتل کردیا

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع سریکاکولم میں شرابی شوہر نے بیوی کا بڑی ہی بے دردی سے قتل کردیا۔

یہ واردات ضلع کے کوٹابومّالا علاقہ میں پیش آئی جس سے سنسنی پھیل گئی۔مہلوک خاتون جس کی شناخت لکشمی کے طورپر کی گئی ہے، بیوٹی پارلر چلایا کرتی تھی۔

ان کا شوہر تروپتی راو کیبل آپریٹرکے طور پر کام کرتا ہے۔پولیس کے مطابق، تروپتی راؤ شراب کے نشہ میں بیوٹی پارلر پہنچا اور بیوی لکشمی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔جانچ میں انکشاف ہوا ہے کہ شوہر اوربیوی کے درمیان گزشتہ دو سال سے شبہات اور جھگڑے چل رہے تھے۔ذرائع کے مطابق، لکشمی نے اس معاملہ میں پہلے ہی پولیس میں شکایت کی تھی۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے