حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے راجندرنگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کار کا ٹائر آوٹررنگ روڈ حمایت ساگر کے قریب پنکچرہوگیا۔
کارکے ڈرائیورنے اوآرآرریکوری گاڑی کو طلب کیا اورمدد کی خواہش کی۔
مہلوک شیوا، ٹوئینگ گاڑی کے ڈرائیور کے ساتھ کار کی مرمت کررہا تھا۔پولیس نے کہاکہ شیوا اوراس کا ساتھی سڑک پر ٹہرے ہوئے تھے اورٹائر کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہے تھے
کہ اسی دوران ایس یو وی تیزرفتار گاڑی نے شیواکوٹکردے دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔