جموں: جموں یونیورسٹی نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر 8 سے 10 مئی تک ہونے والے تمام امتحانات کو ملتوی کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملتوی ہونے والے پرچوں کے امتحانات کی تازہ تاریخوں کا اعلان الگ سے کیا جائے گا۔
یونیورسٹی کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا: ‘تمام متعلقین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ موجودہ جنگ جیسی صورتحال اور سرحدی علاقوں میں اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی پریشانیوں کی وجہ سے 8 سے 10 مئی تک ہونے والے تمام امتحانات مؤخر کر دیے گئے ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ ملتوی ہونے والے پرچوں کے امتحانات کی تازہ تاریخوں کا اعلان الگ سے کیا جائے گا۔دریں اثنا کشمیر یونیورسٹی نے بھی 10 مئی تک ہونے والے تمام امتحانات موخر کر دئے ہیں۔