امید ہے کہ بھارت اور پاکستان کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں گے، عراقچی

امید ہے کہ بھارت اور پاکستان کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں گے، عراقچی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھارت کا دورہ کررہے ہیں۔

نئی دہلی پہنچنے پر عراقچی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کے اضافے کو روکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ان کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا اور اس کا مقصد بھارت اور ایران کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کا قیام ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دورے میں ایران کی وزارت اقتصادیات کے بعض اعلی حکام بھی ان کے ہمراہ ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ ایران اور بھارت کے درمیان پہلے سے ہی علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مشاورت ہوتی رہی ہے۔ موجودہ حالات کے پیشِ نظر ان مشوروں کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سفر کے دوران وہ اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات اور علاقائی امور پر گفت و شنید کریں گے۔ عراقچی نے زور دیا کہ ایران خطے میں تناؤ میں کمی کا خواہاں ہے اور امید کرتا ہے کہ بھارت اور پاکستان تحمل و بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکیں گے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے