مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ "ہم نے یمنیوں کے ساتھ مل کر اچھے نتائج حاصل کیے ہیں اور ہم یمنیوں کے جہازوں پر حملہ کرنے سے باز رہنے کے وعدے کا احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمنیوں نے بحری جہازوں پر حملہ نہ کرنے کا عہد کیا ہے، اور ہم اس عزم کا احترام کرتے ہیں۔
ٹرمپ نے یمن کے ساتھ جنگ میں امریکہ کی ذلت آمیز شکست کا ذکر کئے بغیر یہ دعویٰ کیا: "ہم نے یمنیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا، لیکن وہ ہماری سزا کو برداشت کرنے کے قابل تھے۔”
انہوں نے یمنیوں کی طاقت اور حوصلے کا اعتراف کرتے ہوئے مزید کہا کہ یمنیوں نے بڑی ہمت کا مظاہرہ کیا۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی ختم کرنے میں مدد کے لیے تیار ہے!