مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی ذرائع نے یمن سے صیہونی رژیم کے خلاف میزائل حملے کی تصدیق کی ہے۔
صیہونی ٹی وی چینل 14 نے بھی یمن سے مقبوضہ فلسطین کی طرف داغے گئے میزائل کے مشاہدے کی خبر دی ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے یمن سے تل ابیب کی جانب بیلسٹک میزائل فائر کیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میزائل کو قابض رژیم کی فضائی حدود سے باہر ہی روکا گیا تھا۔
صہیونی روزنامہ یسرائیل ہیوم نے دعویٰ کیا کہ یمنی میزائل کو سعودی عرب کی فضائی حدود میں مار گرایا گیا!