ریونت ریڈی، ڈپٹی چیف منسٹر، صدر ٹی پی سی سی کی فوری دہلی طلبی

ریونت ریڈی، ڈپٹی چیف منسٹر، صدر ٹی پی سی سی کی فوری دہلی طلبی

حیدرآباد: کانگریس ہائی کمان نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کو آج فوری طور پر نئی دہلی طلب کیا۔ بتایا گیا ہے کہ چیف منسٹر کے ساتھ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ، ریاستی وزیر آبپاشی این اتم کمارریڈی اور صدر ٹی پی سی سی بی مہیش کمار گوڑ کو بھی آج ہی دہلی طلب کیا گیا ہے۔

تلنگانہ قائدین کی اچانک دہلی طلبی پر کانگریسی حلقوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ کانگریس ہائی کمان، ریاستی کابینہ میں توسیع کے دیرینہ مسئلہ کو حل کرنا چاہتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ صدر اے آئی سی سی ملکارجن کھرگے، قائد اپوزیشن راہول گاندھی، جنرل سکریٹری تنظیمی امور کے سی وینو گوپال تلنگانہ قائدین کے ساتھ ریاستی کابینہ میں توسیع کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ کانگریس ہائی کمان کی دہلی کو اچانک طلبی پر چیف منسٹر، ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر آبپاشی نے چہارشنبہ کو اپنے طئے شدہ مختلف پروگراموں کو ملتوی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ریاستی کابینہ میں 6وزارتیں مخلوعہ ہیں۔ دو ماہ قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ کے راجگوپال ریڈی، سری ہری، مدیراج، جی ویویک، پی سدرشن ریڈی اور دیگر دو قائدین بشمول ایک اقلیتی قائد کو توسیع شدہ کابینہ میں شامل کیا جائے گا تاہم اس باریہ نہیں کہا جاسکتا کہ آیا ان قائدین کو ریاستی کابینہ میں توسیع کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کے لئے دہلی طلب کیا گیا ہے یا اور کوئی وجہ ہے۔اس کاپتہ چیف منسٹر اور دیگر قائدین کی حیدرآباد واپسی کے بعد ہی چلے گا۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے