برطانیہ، صلح صفائی کرانے تیار

برطانیہ، صلح صفائی کرانے تیار

لندن (پی ٹی آئی) برطانیہ نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ وہ بات چیت اور کشیدگی کم کرنے کے لئے ہندوستان اور پاکستان دونوں کی مدد کے لئے تیار ہے۔

وزیر تجارت جوناتھن رینالڈس نے جموں وکشمیر کی صورتِ حال کو ”انتہائی پریشان کن‘‘بتایا۔

انہوں نے بی بی سی سے کہاکہ ان کے کابینی ساتھی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے دونوں ممالک سے فون پر رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پیام ہے کہ ہم دوست ہیں‘ دونوں ممالک کے شراکت دار ہیں۔

ہم دونوں ممالک کی مدد کو تیار ہیں۔ علاقائی استحکام میں دونوں کا بڑا مفاد ہے۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے