اسلام آباد (پی ٹی آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے چہارشنبہ کو کہا کہ پاکستان‘ ہندوستان کے ساتھ تناؤ ختم کرنے کو تیار ہے بشرطیکہ نئی دہلی کشیدگی ختم کرے۔
ان کے یہ ریمارکس پاکستان اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد نشانوں پر ہندوستانی فوج کے وار کے چند گھنٹے بعد سامنے آئے۔
بلومبرگ ٹی وی نے خواجہ آصف کے حوالہ سے کہا کہ پاکستان اس پر حملہ کی صورت میں ہی جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پچھلے 15 دن سے کہہ رہے ہیں کہ ہم ہندوستان کے خلاف پہل کبھی بھی نہیں کریں گے لیکن ہم پر حملہ ہوا تو جواب ضرور دیں گے۔
ہندوستان پیچھے ہٹ جائے تو ہم یقینا یہ تناؤ ختم کردیں گے۔ بات چیت کے امکان کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہاکہ ان کی مسلح افواج اچھی طرح جانتی ہیں کہ دشمن کو جواب کیسے دینا ہے۔