ایران نے برطانوی حکام کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا

ایران نے برطانوی حکام کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے شعبہ مغربی یورپ کے ڈائریکٹر جنرل علی رضا یوسفی نے متعدد ایرانی شہریوں کی مشتبہ حراست کے بعد برطانیہ کے ہوم آفس اور بعض برطانوی پارلیمنٹیرینز کی جانب سے ملک کے خلاف لگائے گئے حالیہ الزامات کی تردید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی شہریوں کی بلا جواز حراست کے بعد تہران کے خلاف پارلیمنٹ میں برطانوی پولیس کے ریمارکس بنیادی قانونی اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

یوسفی نے کہا کہ ایران کے خلاف الزامات، متعدد ایرانی شہریوں کی گرفتاری کے پیچھے چھپے سیاسی مقاصد کو ظاہر کرتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ برطانوی حکام کے غیر مصدقہ دعووں کے تکرار سے دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہنچا ہے اور اس سے برطانیہ کے بارے میں ایران کے دیرینہ شکوک و شبہات کو تقویت ملی ہے۔

ایرانی عہدیدار نے ملک کے خلاف بے بنیاد الزام کے منفی نتائج سے خبردار کرتے ہوئے برطانیہ پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر تہران کو ایرانی شہریوں کی حراست کی قانونی وجوہات سے آگاہ کرے اور بلا تاخیر قونصلر دوروں کی سہولت فراہم کرے۔

انہوں نے اس معاملے میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے