آپریشن سندور کے بعد جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے ملک اور فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا کیا اعلان
مولانا مدنی نے کہا کہ ہم ہر سطح پر قوم میں اتحاد، صبر اور قربانی کے جذبہ کو فروغ دیں گے۔ ہم حکومت ہند سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دشمن کے ہر جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دے۔ ہم دشمنوں کو یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہندوستان ایک متحد قوم کی طرح ہر قیمت پر اپنے وطن کا دفاع کرے گا۔
[]