ہندوستان نے پہلے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کیا حملہ، اور اب پاکستانی آبی ذخائر کو بم سے کیا تباہ

ہندوستان نے پہلے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کیا حملہ، اور اب پاکستانی آبی ذخائر کو بم سے کیا تباہ

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کے بعد تقریباً 2 بجے نوسیری پشتہ پر بم گرایا گیا، جس سے پشتہ کو شدید نقصان ہوا ہے۔

تصویر سوشل میڈیاتصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کے بعد ہندوستانی فوج نے پاکستان کو مزید ایک گہری چوٹ دی ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’ٹی وی 9 بھارت ورش‘ نے پاکستانی فوج کے حوالے سے یہ خبر دی ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کے بعد ہندوستانی فضائیہ کے جوانوں نے اس کے آبی ذخائر کو تباہ کر دیا ہے۔

ایسو سی ایٹیڈ پریس نے اس حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان کے 9 ٹھکانوں پر سرجیکل اسٹرائیک کے بعد ہندوستانی فوج کے جوانوں نے نیلم ندی کے نوسیری پشتہ پر بم گرا دیا۔ بم گرنے سے پشتہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ نوسیری پشتہ سے بجلی پیداوار کا عمل انجام دیا جاتا ہے۔ پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ سرجیک اسٹرائیک کے بعد تقریباً 2 بجے نوسیری پشتہ پر بم گرایا گیا، جس سے پشتہ کو نقصان پہنچا ہے۔ پاکستان نے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ حالانکہ ہندوستان کا فی الحال اس معاملے میں کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وادیٔ نیلم ہندوستانی سرحد سے محض 3 کلومیٹر دور واقع ہے۔ یہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کا حصہ ہے۔ پہلگام حملہ کے بعد پاکستان کا وادیٔ نیلم علاقہ ہی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ سرجیکل اسٹرائیک سے متعلق ہندوستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اسٹرائیک انہی علاقوں میں کیا گیا ہے، جہاں پر دہشت گردوں کے کیمپ تھے۔ ہندوستان نے جیش محمد کے 4، لشکر طیبہ کے 3 اور حزب المجاہدین کے 2 کیمپوں کو تباہ کر دیا ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے مطابق یہ دہشت گرد تنظیمیں پھر سے حملہ کرنے کی تیاری میں تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے