آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

ٹی-20 اور ون ڈے رینکنگ میں ہندوستان دنیا کا نمبر 1 ملک بن چکا ہے۔ حالانکہ ہندوستانی ٹیم کو ٹیسٹ میں نقصان ہوا ہے۔ ہندوستانی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے مقام پر پہنچ گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آئی سی سی، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>آئی سی سی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

آئی سی سی، تصویر آئی اے این ایس

user

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیموں کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ ہندوستانی ٹیم تینوں فارمیٹ میں سے 2 میں نمبر ون مقام پر قابض ہے۔ جب کہ پاکستان کو تینوں فارمیٹ میں کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ٹی-20 رینکنگ میں پاکستانی ٹیم ایک مقام نیچے گر کر آٹھویں مقام پر آ گئی ہے، سری لنکا ساتویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔ ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی ٹیم پانچویں مقام پر آ گئی ہے، یہاں بھی سری لنکا اسے پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھے مقام پر قابض ہو گئی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ میں بھی پاکستان کا کافی برا حال ہے، فی الحال وہ اس فارمیٹ میں ساتویں مقام پر قائم ہے۔ یعنی کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں سے کسی میں بھی پاکستان ٹاپ 4 میں نہیں ہے۔

واضح ہو کہ گزشتہ کچھ سالوں سے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی تینوں فارمیٹ میں کافی خراب رہی ہے۔ گزشتہ سال 2024 ٹی-20 ورلڈ کپ کے سپر-8 اسٹیج تک نہیں پہنچ پائی تھی۔ لیگ مقابلوں میں پاکستان کو ہندوستان کے ساتھ ساتھ امریکہ جیسی کمزور ٹیم سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ایک طرف پاکستان کی کارکردگی انتہائی خراب رہی، اور دوسری طرف ہندوستان نے سانس روک دینے والے مقابلے میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹی-20 ورلڈ کپ کا خطاب اپنے نام کر لیا تھا۔

رواں سال پاکستان میزبان ہوتے ہوئے بھی چمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا پائی تھی۔ جب کہ ہندوستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چمپئنز ٹرافی کا خطاب اپنے نام کر لیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم کی بات کی جائے تو اس کا جلوہ تینوں فارمیٹ میں برقرار ہے۔ ٹی-20 اور ون ڈے رینکنگ میں ہندوستان دنیا کا نمبر 1 ملک بن چکا ہے۔ حالانکہ ہندوستانی ٹیم کو ٹیسٹ میں نقصان ہوا ہے۔ ہندوستانی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان کو یہ نقصان نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کی وجہ سے ہوا ہے۔ ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے مقام پر قبضہ کر لیا ہے۔


[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے