تہران، اربعین مرکز کی ثقافتی اور تعلیمی کمیٹی کا 86 واں اجلاس منعقد

تہران، اربعین مرکز کی ثقافتی اور تعلیمی کمیٹی کا 86 واں اجلاس منعقد

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اربعین کلچرل اینڈ ایجوکیشنل کمیٹی 2025ء کے پروگراموں اور طریقہ کار کی وضاحت کے لیے ایک اجلاس آج صبح تہران میں ادارہ حج و زیارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں مختلف اداروں اور تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید عبدالفتاح نواب نے کہا کہ امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں: جدت عمل کے لئے تلاش کرو۔ اگر ہمارا کام متحرک نہیں ہے اور ہم پروگراموں میں کثرت اور جدت کی تلاش نہیں کرتے  تو ہم آہستہ آہستہ معاشرتی دھارے سے باہر  ہو جائیں گے،لہذا 
 اربعین کے پروگرام ہر سال زیادہ متحرک اور جدت پذیر ہونے چاہئیں۔

 انہوں نے قطری سفیر کے ساتھ اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سال قطری سفیر سے ملاقات کے دوران بتایا کہ قطر خطے کے امیر ترین ممالک میں سے ایک ہونے کے ناطے اربعین میں اپنا حصہ ڈال سکتا ہے جب کہ اس ملک میں شیعیاں اہل بیت کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

 سید عبدالفتاح نواب نے مزید کہا کہ زیارت اربعین کے راستے میں حائل مشکل حالات کے باوجود، فلسطین زائرین کی خدمت کے لیے عظیم الشان "موکب الاقصیٰ”  کا اہتمام کر رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سعودی سفیر سے ملاقات میں انہیں اربعین کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ  ہم اربعین پر سیاست نہیں کر رہے بلکہ ہمارا مقصد اربعین کی یاد منانا ہے، اور یہ ان ممالک کے لیے اچھا ہو گا جو اس تقریب میں شرکت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے رہبر معظم انقلاب کے بیان کی طرف اشارہ کیا جس میں اخلاق و روحانیت، عدل، قومی وقار اور طرز زندگی جیسے اہم موضوعات پر زور دیا گیا ہے نیز حضرت زینب (س) کے جہاد تبیین اور طرز زندگی میں نہج البلاغہ کی طرف توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

 اس ملاقات میں حجۃ الاسلام والمسلمین حامد احمدی نے اربعین 1404 کے نعرے کے انتخاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اربعین کی تقریبات میں نمایاں شرکت کرنے والے ممالک کے ساتھ مشاورت اور اربعین کے ثقافتی اثرات اور خطے کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری تھا کہ اربعین اور روح پرور حالات کا انتخاب کیا جائے۔
 اسی وجہ سے لبنانی عوام نے شہدائے مزاحمت کی تشییع جنازہ کے لیے جو نعرہ منتخب کیا تھا (میں عہد پر قائم ہوں) اسے اربعین کے نعرے کے طور پر چنا گیا۔

 اربعین کی ثقافتی اور تعلیمی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر ہمیں ائمہ اطہار (ع) اور شہداء کے راستے پر چلتے ہوئے تجدید عہد کرنا چاہئے۔

 انہوں نے اربعین کے بارے میں ایک جامع ثقافتی دستاویز کی تیاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دستاویز اربعین کے بارے میں 80 تھیسز، رسالوں اور سینکڑوں مقالات پر مشتمل ہے، جس میں تنظیموں اور اداروں کے فرائض بیان کئے گئے ہیں۔

 احمدی نے کہا کہ اس دستاویز میں 40 تنظیموں اور اداروں کے فرائض کا احاطہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں مدارس دینیہ کے سربراہ حجت الاسلام سید جعفر موسوی زادہ نے نینوی نظام کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اربعین ثقافتی اور تعلیمی کمیٹی کے تعاون سے عراق کے گیارہ صوبوں میں ثقافتی پروگرام تیار کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، مختلف زبانوں پر عبور رکھنے والے 500 مبلغین ضروری تربیت حاصل کریں گے اور انہیں اربعین کے لیے عراق بھیجا جائے گا۔

اجلاس میں اوقاف اور خیراتی امور کے ڈائریکٹر حجت الاسلام سید کاظم موسوی متقی نے کہا کہ گزشتہ سال اربعین کے دوران موکبوں کی طرف سے 100 ارب تومان سے زیادہ کی خدمات فراہم کی گئی تھیں اور اس سال بھی بھرپور حصہ لیا جائے گا۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے