حضرت شیخ الحفاظ جناب شیخ احمد محی الدین قادری شرفی کا جسد خاکی سپرد لحد

حضرت شیخ الحفاظ جناب شیخ احمد محی الدین قادری شرفی کا جسد خاکی سپرد لحد

حیدرآباد: سرزمین حیدرآباد سے قرانی تعلیمات کو گھر گھر تک پہنچانے کی محرک  اور تحفیظ القران کے میدان میں ناقابل فراموش خدمات انجام دینے والی عبقری شخصیت بانی دارالعلوم النعمانیہ وہ خانقاہ و مدرسہ روضۃ الحفاظ پہاڑی شریف شیخ الحفاظ حضرت علامہ ڈاکٹر حافظ شیخ احمد محی الدین قادری شرفی قبلہ (ابن حضرت شیخ جعفر شرفیؒ) سابقہ ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لینگویجز عثمانیہ یونیورسٹی کا دوا خانہ اسریٰ میں پیر کی رات 11 بجے وصال ہو گیا۔ حضرت‘ پچھلے تقریبا ایک ماہ سے شدید علالت کا شکار تھے۔

 حضرت نے سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں شاگرد چھوڑے ہیں۔ حفظ قران کے میدان میں آپ کا قائم کردہ تقریبا 50 سالہ قدیم مدرسہ دارالعلوم نعمانیہ اور اس کی مختلف شاخوں سے فراغت حاصل کرنے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے اور آپ کے تلامذہ رمضان المبارک میں دوران تراویح ملک کے مختلف حصوں اور بیرونی ممالک میں قران کریم بہتر انداز میں سنانے کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔

آپ کی نگرانی میں کئی اسکالرز نے عثمانیہ یونیورسٹی کے شعبہ اورینٹل لینگویجز سے پی ایچ ڈی کی تکمیل کی۔ آپ ایک بہترین استاد‘ ایڈمنسٹریٹر‘ وائز مقرر‘ مفسر اور مربی کہلاتے تھے کثرت تلاوت قران کریم میں نمونہ اسلاف تھے۔حضرت حافظ عبداللہ بن سندؒ، حضرت حافظ محمد احمد صاحب قادری ؒ، حضرت مولانا حافظ خیر اللہ صاحب قادری ؒ اورحضرت مولانا مفتی محمد ولی اللہ قادری ؒسے آپ نے اکتساب فیض علوم قرانی کیا تھا۔تاج العرفاء حضرت سید شاہ محمد سیف الدین قادری شرفیؒ شرفی چمن سے بیعت یافتہ تھے اور بعدزاں اسی خانوادے کے بزرگوں نے اپ کو خلافت و اجازت سے نوازا تھا۔

 چنانچہ حضرت شیخ الحفاظ قبلہ کے بے شمار مریدین بھی اس سانحہ صورتحال پر غم زدہ ہیں۔ نماز جنازہ‘ آج بعد نماز ظہر مکہ مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین‘ خانقاہ روضۃ الحفاظ نزد پہاڑی شریف میں عمل میں آئے۔

آپ کے بڑے بھائی علی محی الدین  پسماندگان میں اہلیہ محترمہ کے علاوہ ایک فرزند آپ کے نامزد جانشین مولانا شیخ محمد منہاج محی الدین قادری شرفی اس کے علاوہ دو دختران بھی ہیں۔ مولانا مفتی سید ضیا الدین نقشبندی صدر مفتی جامعہ نظامیہ آپ کے بڑے داماد ہیں اور چھوٹے داماد حافظ عبید الرحمن شفیع گورنمنٹ ٹیچرہیں۔

دنیا کی چپے چپے میں آپ کے تلامذہ و فیضیافتگان پھیلے ہوئے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9849073556 یا 9177855058 پر رابطہ کیا جا سکتاہے۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے