پہلگام حملہ: ہند و پاک کشیدگی کے درمیان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خفیہ اجلاس کا انعقاد

پہلگام حملہ: ہند و پاک کشیدگی کے درمیان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خفیہ اجلاس کا انعقاد

میٹنگ کے بعد پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے میڈیا سے گفتگو میں ہندوستان کے اس الزام کو سختی سے مسترد کیا کہ پہلگام حملے میں پاکستان ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ "کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، جہاں بڑے پیمانے پر ناراضگی پائی جاتی ہے اور یہی اصل مسئلہ ہے، نہ کہ دہشت گردی۔”

انہوں نے ہندوستان کے ساتھ تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا، "ہم اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں لیکن ساتھ ہی ہم اپنے تمام ہمسایہ ممالک، بشمول ہندوستان، کے ساتھ پُرامن اور تعمیری تعلقات کے لیے پرعزم ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ "ہم نے آج سلامتی کونسل کے ارکان سے بھی یہی سنا کہ موجودہ صورتحال میں بات چیت، کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے پرامن حل کی کوشش سب سے زیادہ اہم ہے۔”

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے