غزہ کا دفاع جاری رہے گا اگرچہ اس کی قیمت بھاری ہی کیوں نہ ہو، انصار اللہ

غزہ کا دفاع جاری رہے گا اگرچہ اس کی قیمت بھاری ہی کیوں نہ ہو، انصار اللہ

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے اعلی رہنما محمد البخیتی نے صہیونی حکومت کے خلاف جاری فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فلسطینی عوام کے دفاع اور غزہ کی حمایت میں یمنی کارروائیاں کسی صورت بند نہیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق یمن کے مختلف مقامات پر صہیونی حکومت کے حملوں کے بعد انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے کہا کہ فلسطین کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف ہماری عسکری کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ہمیں اپنی کامیابی پر مکمل یقین ہے۔

البخیتی نے اس بات پر زور دیا کہ بحیرہ احمر میں یمن کی کارروائیاں جاری ہیں۔ یہ حملے مزید شدت اختیار کریں گے چاہے ہمیں کتنا ہی نقصان کیوں نہ اٹھانا پڑے۔

واضح رہے کہ یمنی فورسز کے میزائل حملے کے باعث بن گوریان ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا۔ یہ میزائل ٹرمینل 3 کے نزدیک ایک طیارے کے قریب گرا، جس سے 25 میٹر گہرا گڑھا بن گیا جبکہ بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے مقبوضہ فلسطین کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں۔

یمن کے میزائل حملوں کے بعد لاکھوں صہیونی شہری پناہ گاہوں میں جانے پر مجبور ہوئے۔ ٹرین سروس اور ہوائی آمد و رفت مکمل طور پر معطل ہو گئی۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے غیر ملکی ایئرلائنز کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بن گوریان ایئرپورٹ اب محفوظ نہیں رہا، اور وہ وہاں پروازیں نہ بھیجیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے