مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا چوتھا دور ملتوی ہونے کی علت کے بارے میں صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکاف نے خصوصی انکشاف کیا ہے۔
امریکی ویب سائٹ آکسیوس نے ویٹکاف کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کا چوتھا دور منعقد نہ ہونے کی وجہ صدر ٹرمپ کا علاقائی دورہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت مثبت رہی ہے اور کچھ پیش رفت بھی ہوئی ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ یہ عمل صحیح سمت میں آگے بڑھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ اس بات کے خواہاں ہیں کہ ایران کا جوہری مسئلہ سفارتی طریقے سے حل ہو۔ اسی بنا پر امریکی انتظامیہ مذاکرات کے ذریعے حل نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔
یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ دنوں میں سعودی عرب، امارات اور قطر کا دورہ کریں گے، تاہم انہوں نے اس سفر کی تاریخ یا دیگر تفصیلات بیان نہیں کیں۔