پاک بھارت کشیدگی، دہلی نے اپنی فضائیہ کو ہائی الرٹ کر دیا

پاک بھارت کشیدگی،  دہلی نے اپنی فضائیہ کو ہائی الرٹ کر دیا

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ٹائمز آف انڈیا نے ہندوستانی فضائیہ کے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ ملک کی فضائیہ کو پاکستان کے ساتھ سرحد پر چوکس کر دیا گیا ہے۔

اخبار نے لکھا: "راجستھان اور پنجاب کے سرحدی اڈوں پر مکمل طور پر مسلح لڑاکا طیارے فوری جنگی کارروائیوں کے لیے چوکس ہیں۔”

 فرانس سے خریدے گئے 300 کلومیٹر سے زیادہ تک مار کرنے والے اسکلپ ایئر ٹو سرفیس کروز میزائل سے لیس ملٹی رول رافیل لڑاکا طیارے استعمال کرنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق 5 مئی کی رات کشمیر میں "لائن آف کنٹرول” پر  فائرنگ کے تبادلے کے بعد، ہندوستان نے اپنی فضائیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے