وقف کیس کی مزید سماعت 15 مئی کو جسٹس گوائی کی صدارت میں ہوگی

وقف کیس کی مزید سماعت 15 مئی کو جسٹس گوائی کی صدارت میں ہوگی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی قانون کے جواز کو چیلنج کرنے والی مختلف عرضیوں میں کچھ کی سماعت کے لئے قبول کیا اور کہا کہ پورے معاملے کی سماعت 15 مئی کو چیف جسٹس نامزد جسٹس بی آر گوائی کی سربراہی والی بنچ کرے گی۔

مسئلہ کو تسلیم کرتے ہوئے چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار اور کے وی وشواناتھن کی زیرقیادت بنچ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملک کی وقف املاک کے طور پر پیش کردہ 3921236.459 ایکڑ اراضی کے اعداد و شمار پر سپریم کورٹ غور کرے گا۔

تاہم، جسٹس کھنہ، جو 13 مئی کو ریٹائر ہو رہے ہیں، نے کہا کہ وہ عبوری مرحلے پر بھی اس کیس میں فیصلہ محفوظ رکھنا پسند نہیں کریں گے اور اس لیے اس معاملے کی سماعت 15 مئی کو ہوگی۔

بنچ نے وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کی صداقت کو چیلنج کرنے والے مقدمات کی سماعت شروع کرتے ہوئے کہاکہ "ہم نے جوابی دلائل کا مطالعہ کیا ہے۔ ہاں، رجسٹریشن اور کچھ اعداد و شمار پر کچھ مسائل پر سوال اٹھائے گئے ہیں اور درخواست گزاروں نے اعتراضات داخل کیے ہیں۔ ان پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔”

چیف جسٹس نے کہا کہ اس معاملے کی کسی بھی مناسب دن سماعت کی جائے، یہ میرے سامنے نہیں ہوگا، ہم اسے جسٹس گوائی کی بنچ کے سامنے رکھیں گے۔

سپریم کورٹ میں مرکز کی طرف سے پیش ہونے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ ہم بنچ سے بات کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ ہر دلیل کا جواب ہوتا ہے لیکن ہم چیف جسٹس کو الجھائیں گے نہیں کیونکہ وقت نہیں ہے۔
وقف ترمیمی ایکٹ کا دفاع کرتے ہوئے حکومت نے کہا تھا کہ نجی جائیدادوں اور سرکاری املاک پر قبضہ کرنے کے لیے وقف دفعات کے غلط استعمال کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مرکزی حکومت نے ایک حلف نامہ میں کہاکہ "یہ واقعی چونکا دینے والی بات ہے کہ سال 2013 میں (وقف ایکٹ) میں لائی گئی ترمیم کے بعد وقف کے رقبے میں 116 فیصد اضافہ ہوا ہے۔”

مغل دور سے پہلے، آزادی سے پہلے کے دور اور آزادی کے بعد کے دور میں ہندوستان میں وقف کی کل اراضی 18,29,163.896 ایکڑ تھی۔ چونکانے والی بات یہ ہے کہ 2013 کے بعد وقف اراضی میں 20,92,072.536 ایکڑ کا اضافہ ہوا ہے۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے