حیدرآباد: بیوی کی گھر واپسی کیلئے شوہر نے اس کے مکان کے سامنے خواتین تنظیموں کے ساتھ مل کر احتجاج کیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے کورٹلہ میں پیش آیا۔
اجئے نامی شخص نے اپنی بیوی شیوانی کے مکان کے سامنے دھرنا دیا۔
اجئے نے اس موقع پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ دو سال کے بیٹے کے ساتھ اس کی بیوی مائیکے چلی گئی۔
اس نے وہاں موجود خواتین سے درخواست کی کہ اس کی بیوی کو اس کے ساتھ چلنے کیلئے رضامند کیاجائے۔
دوسری طرف بیوی شیوانی کا کہنا ہے کہ اگروہ ساس کے مکان جاتی ہے تو اس کا کوئی تحفظ نہیں ہے۔