مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں پاکستانی ہم منصب نے ان کا باضابطہ اور گرمجوشی سے استقبال کیا۔
عراقچی نے کہا کہ دورہ اسلام آباد کے دوران پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی معاملات کے بارے میں مذاکرات ہوں گے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عراقچی نے کہا کہ دیگر ممالک کی طرح ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات بھی ہمارے لئے نہایت اہم ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خطے کی صورتحال ایران کے لیے نہایت اہم ہے۔ تہران ہمیشہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کا خواہاں رہا ہے۔