ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور رواں ہفتے کے آخر میں متوقع، امریکی میڈیا

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور رواں ہفتے کے آخر میں متوقع، امریکی میڈیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے تین ادوار مکمل ہونے کے بعد چوتھا دور ملتوی ہوگیا۔

چوتھے دور کے بارے میں متضاد خبریں سامنے آرہی ہیں۔ امریکی ویب سائٹ آکسیوس نے دعوی کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے نمائندے ممکنہ طور پر رواں ہفتے کے اختتام پر مذاکرات کے چوتھے دور میں شریک ہوں گے۔

آکسیوس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ایران مخالف بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ان بیانات کے باوجود آئندہ چند دنوں میں مذاکرات کا نیا دور منعقد ہونے جارہا ہے۔

آکسیوس کا مزید دعوی ہے کہ ٹرمپ کے حالیہ بیانات آئندہ مذاکراتی عمل پر نمایاں اثر ڈال سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور مسقط، دوسرا اٹلی کے دارالحکومت روم اور تیسرا دور عمان میں منعقد ہوا تھا۔

چوتھے دور کے مذاکرات رواں ہفتے کے آغاز میں متوقع تھے، لیکن عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے بتایا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر مذاکرات کی نئی تاریخ طے کی جارہی ہے۔ یہ نشست روم میں ہونی تھی اور نئی تاریخ باہمی اتفاق کے بعد جاری کی جائے گی۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے