عراقچی کے دورے سے ایران اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم ہوں گے، ایرانی وزارت خارجہ

عراقچی کے دورے سے ایران اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم ہوں گے، ایرانی وزارت خارجہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ عراقچی کے دورہ پاکستان سے تہران اور اسلام آباد کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عراقچی کے دورہ پاکستان کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ وزیر خارجہ کا یہ سفر ایران اور ہمسایہ ممالک کے درمیان مسلسل اور قریبی مشاورت کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے کہا ہمارا پاکستان کے ساتھ قریبی تعلق ہے۔ وزیر خارجہ اسلام آباد میں پاکستانی ہم منصب کے علاوہ صدر اور وزیر اعظم بھی ملاقات کریں گے اور خطے کے امور بالخصوص مقبوضہ فلسطین، لبنان، شام اور مغربی ایشیا سے متعلق مسائل پر مذاکرات کریں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے بعد ایرانی وزیر خارجہ بھارت روانہ ہوں گے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے