اے پی:سوکھی اور بے جان شاخ پر ایک ہی گچھے میں 25 آم

اے پی:سوکھی اور بے جان شاخ پر ایک ہی گچھے میں 25 آم

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع سریکاکلم کے وشاکھا اے کالونی سے تعلق رکھنے والی این کملا کے مکان کے صحن میں موجود آم کے درخت کے ایک ہی گچھے میں 25 آم آئے ہیں۔

حیرت انگیز طور پر یہ گچھا درخت کی ایک سوکھی اور بے جان شاخ پر لگا ہے۔

تقریباً 6 ماہ قبل درخت کی ایک شاخ کاٹ دی گئی تھی۔ باقی شاخ پر نہ پتے ہیں اور نہ ہی مکمل ٹہنیاں، اس کے باوجود اس پر پھول آ کر گچھے بنے۔

کملا نے بتایا کہ اس گچھے کو احتیاط سے سنبھالا گیا، جس کی وجہ سے اب یہ پھل دے چکا ہے۔

اس واقعہ کے بارے میں جب ضلع کے باغبانی عہدیدارآر وراپرساد سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ درخت کے تنے یا شاخ پر پھول آنے کے عمل کو کالی فلوریئس نیچر کہا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عام طور پر جیک فروٹ (پناس) اور کوکو کے درختوں میں ایسا دیکھا جاتا ہے، لیکن آم کے درخت میں ایسا ہونا ایک انوکھی بات ہے۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے