جموں و کشمیر کی جیلوں پر دہشت گردانہ حملے کا خطرہ، سیکوریٹی الرٹ، پونچھ میں ٹفن بم برآمد

’انڈیا ٹودے‘ کی ایک سابقہ رپورٹ کے مطابق این آئی اے ذرائع نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ اس بات کے اشارے مل رہے ہیں کہ پہلگام حملے میں شامل دہشت گرد جنوبی کشمیر میں چھپے ہوئے ہیں اور فعال ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کی بھروسے مند جانکاری ہے کہ علاقے میں اور بھی دہشت گرد چھپے ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بیسرن میں ہوئے حملے کے دوران اور بھی دہشت گرد دوری پر موجود تھے اور ممکنہ طور سے دہشت گردوں کو کور فائر دے کر بچانے کی کوشش کر سکتے تھے۔